"پاکستان کے موجودہ صورتحال"
پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اشرافیہ اور مافیا(سیاسی۔معاشی اور انتظامی )سب نے مل کر پاکستان کو ایک ایسی دلدل میں دھکیل دیا ہے کہ اب اللہ تعالٰی ہی ہمیں اس دلدل سے نکال سکتا ہے ۔۔
ہم پاکستانیوں کو بھی سیاسی ۔سماجی۔ مذہبی اور معاشی تقسیم سے باہر نکلنا ہو گا اندھی تقلید ہمیں اس دلدل میں ہی ختم کر دے گی اس اشرافیہ اور مافیا کا سب اس ملک سے باہر ہے 22کروڑ عوام کا یہی ملک ہے اور سب کچھ اسی ملک میں ہے اور آئندہ نسلوں کا بھی رہنا ہے۔
پاکستان آج انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے یہاں پر سیاسی افر تفری کے ساتھ ساتھ معاشی بحران نے بھی ملک کو انتہائی سختی سے جکڑا ہوا ہے منگائی کی شرح زور بہ روز بلند ہوتی چلی جاتی ہیں اور اشیائے خوردونوش عام انسان کی پونچھ سے دور جاتی نظر آرہی ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ یہاں پر جو حکمران طبقہ فکر کی عیاش و عشرت کی وجہ سے عام عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے
پاکستان کا جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ یہاں پر مستقل بنیادوں پر 1947 سے تاحال کوئی ایک نظام حکومت کامیاب نہیں ہوا ہے
چاہئے یہاں پر جمہوری حکومت ہو یا ڈکٹیٹر شپ ہر آنے والی حکومت نے یہاں کے عوام سے زندگی کی بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے
اور بذات عوام خود بھی کسی ایک نظام پر متفق نہیں ہے
ایک گروہ ملک کو جدیدیت کی جانب لے جانا چاہتا ہے تو دوسرا طبقہ فکر اس کو ایک اسلامی اصولوں کے مطابق ایک ریاست تشکیل دینے کی باتیں کرتا ہے
اب ایک اور گروہ ہمارے ملک میں جو ہمیں نظر آتا ہے وہ سوشلسٹ نظریات کے حامی والے نظر آتے ان کا کہنا ہے جب تک ملک میں سوشلزم کا نظام نفاز نہیں ہوگا ملک میں عام عوام کی حالات اور تقدیر بدل نہیں سکتی ہیں
حالات اس وقت بہت تیزی سے سری لنکھا والے حالات پیدا ہونے جارے ہیں مگر بذات طلبہ علم ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے ملک کے لئے کون سا نظام درست ہوگا اور کس کے لوگوں کو نمائندگی ملنی چاہئے اور دولت کن کے اختیار میں ہو
میڈیا کا طلب علم ہونے کے مطابق میں ذاتی طور پر یہ رائے رکھنا چاہو گو کہ موجودہ صدی میں اگر کوئی نظام اچھا ہے تو وہ سوشلسٹ نظام ہیں کیونکہ یہاں پر سرمایہ درانہ نظام کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوا ہے جس میں ایک عالمگیر نظریہ جو کارل مارکس نے دیا تھا اس کے تحت ایک نظام حکومت ہی ہمارے ملک کے لئے بہترین نظام ہوسکتا ہے
article : karamat Ali
if you have any question ,please let me know