یہ سامنے شاہد بھائی ہیں جو غلمت نگر المشہور راکاپوشی

0

 یہ سامنے شاہد بھائی ہیں جو غلمت نگر المشہور راکاپوشی ویو پوائنٹ میں رہتے ہیں اور یہاں یہ جوتے مرمت کرنے کا کام کرتے ہیں ۔

میرے ساتھ میرے ایک دوست تھے ان کے جوتوں کا کوئی کام کرانا تھا تو ہم ان کے پاس گئے ۔

دوست نے جوتے نکال کر دیئے اور ہم بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر بعد ایک بچہ تین جوس لے کر آ گیا، دو ہمیں دیئے اور ایک شاہد بھائی کو۔ ہم نے کہا اس تکلف کی ضرورت نہیں تھی تو شاہد بھائی کہنے لگے "سر آپ ہمارے مہمان ہیں اور مہمان ہمارے پاس سے کچھ کھائے پئے بغیر جائے تو  ہمیں اچھا نہیں لگتا ۔"

میرا دوست مجھے کہنے لگا کہ یار یہ پہاڑوں کے لوگ اتنے مہمان نواز، سادہ، مخلص اور اچھے کیسے ہو سکتے ہیں، اتنی شاید ان کی مزدوری نہ بنے (جوتوں کا بالکل ہلکا سا کام تھا ) جتنے میں انہوں نے جوس پلا دیئے ہیں ۔

جوتے لے کر جب جانے لگے تو شاہد بھائی نے پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا کہ "سر آپ ہمارے مہمان ہیں اور سفر میں نکلے ہوئے ہیں، بلاشک یہ بالکل معمولی سی رقم ہے لیکن بعض دفعہ معمولی رقم بھی بہت کام آتی ہے تو آپ پیسے رکھیں اور مزید ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیں۔"

میرا دوست مزید حیران رہ گیا اور میری طرف دیکھنے لگ گیا تو میں نے کہا کہ مالی طور پر ایک دیہاڑی دار مزدور قسم کا بندہ ہو کر بادشاہوں جیسا دل رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ ہمارے گلگت بلتستان کا خاصہ ہے کہ یہاں پر الحمدللہ سارے ہی لوگ آپ کو ایسے پر خلوص ، مہمان نواز اور ایماندار ملیں گے جو ایسے ہی اپنی ہر ادا سے آپ کا دل جیت لیں گے۔

Post a Comment

0Comments

if you have any question ,please let me know

Post a Comment (0)
To Top